وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکا کشمیری رہنماء چوہدری غلام عباس کی برسی کی تقریب سے خطاب

راولپنڈی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کشمیری رہنماء چوہدری غلام عباس نے تدفین کے لیے پاکستان کا انتخاب کیا، وہ پاکستان اور کشمیر کو ایک دیکھنا چاہتے تھے، کشمیری اپنی حق خود ارادیت کی تحریک خود چلارہے ہیں، بھارت کا تھرڈ گریڈ کا حکمران مودی بہت بڑی تاریخی غلطیوں کا مرتکب ہورہا ہے، ان غلطیوں میں کشمیر کی خصوصی حیثیت …

راولپنڈی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کشمیری رہنماء چوہدری غلام عباس نے تدفین کے لیے پاکستان کا انتخاب کیا، وہ پاکستان اور کشمیر کو ایک دیکھنا چاہتے تھے، کشمیری اپنی حق خود ارادیت کی تحریک خود چلارہے ہیں، بھارت کا تھرڈ گریڈ کا حکمران مودی بہت بڑی تاریخی غلطیوں کا مرتکب ہورہا ہے، ان غلطیوں میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا، تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے اور بھارت میں مسلمانوں کو شہریت نہ دینا شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کشمیری رہنماء چوہدری غلام عباس کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کا بیس کیمپ ہے، چوہدری غلام عباس نے تدفین کے لیے پاکستان کا انتخاب کیا، وہ پاکستان اور کشمیر کو ایک دیکھنا چاہتے تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری بچپن کی خواہش تھی کے یوپی اور سی پی کا مسلمان جاگے، اب یوپی اور سی پی کا مسلمان جاگ رہا ہے،کشمیری قائدین سے کہا ہے کہ چوہدری غلام عباس کا مزار کی توسیع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لیے کیا کیا یہ میرے مرنے کے بعد ہی لوگوں کو پتہ چلے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جس شخص نے سیاچن، کشمیر اور ہر جگہ فتح کے جھنڈے گاڑھے اس کو غدار قرار دے دیا گیا، ہمیں فوری طور پر تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔ کشمیریوں کے لئے خون کے نذرانے پیش کرنا ہوں گے۔ چوہدری غلام عباس کی برسی کی تقریب سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ چوہدری غلام عباس مرحوم کا مزار ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا۔