آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ …

راولپنڈی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈوز سے بات چیت کی۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں، قیام پاکستان سے لے کر اب تک کمانڈوز، افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کیلئے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔