اقتصادی امور کے وزیر محمد حماد اظہر کا سپورٹ ٹو پاکستان پولیو خاتمہ پروگرام (2019-21ئ) کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) حکومت پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک نے پولیو کے خاتمہ کیلئے معاونتی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ وفاقی وزیرحماد اظہر نے 90 ملین ڈالر کے اس ڈی بی لون کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر گرانٹ کی فراہمی پر زندگی اور معاش فنڈ (ایل ایل ایف) کے شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اقتصادی …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) حکومت پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک نے پولیو کے خاتمہ کیلئے معاونتی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ وفاقی وزیرحماد اظہر نے 90 ملین ڈالر کے اس ڈی بی لون کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر گرانٹ کی فراہمی پر زندگی اور معاش فنڈ (ایل ایل ایف) کے شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اقتصادی امور کے وزیر محمد حماد اظہر نے سپورٹ ٹو پاکستان پولیو خاتمہ پروگرام (2019-21ئ) کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) کے ساتھ دیرینہ شراکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم رواں سال جو پولیو سے پاک پاکستان کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں اس میں اسلامی ترقیاتی بینک کا بہت بڑا کردار ہے۔ وفاقی وزیرحماد اظہر نے 90 ملین ڈالر کے اس ڈی بی لون کے علاوہ 10 ملین ڈالر گرانٹ کی فراہمی پر زندگی اور معاش فنڈ (ایل ایل ایف) کے شراکت داروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ایل ایل ایف کا آغاز ستمبر 2016ء میں آئی ایس ڈی بی نے ممبر ممالک کو زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے قرض اور گرانٹ کی صورت میں مالی اعانت فراہم کرنے کیلئے کیا تھا۔ اس شراکت سے پاکستان پولیو خاتمہ پروگرام میں پولیو وائرس کی گردش کے جاری چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر مملکت نے معیشت کو صحیح راستے پر ڈالنے کی کوشش میں آئی ایس ڈی بی کی فراخدلی سے پاکستان کی حمایت کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان میں بینک کی موجودگی وسیع ہے جس میں توانائی، تجارت، نقل و حمل، پانی اور صفائی ستھرائی، زراعت، صنعت، خزانہ، تعلیم اور صحت جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں پاکستان کیلئے 12.43 بلین امریکی ڈالر کے فنانسنگ پورٹ فولیو ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت خدمات، ضابطے اور کوآرڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آئی ایس ڈی بی کے ذریعہ فراہم کی جانے والی مالی مدد سے ویکسین کی خریداری آسان ہوئی ہے۔ آئی ایس ڈی بی نے پولیو کے خاتمہ کیلئے نہ صرف پاکستان کو بڑی مالی اعانت فراہم کی ہے بلکہ اس نے پروگرام میں ایک ‘مذہبی’ عنصر لانے میں بھی کردار ادا کیا ہے جس نے کمیونٹی کے اعتماد اور قبولیت کو مثبت طور پر متاثر کیا ہے۔ آئی ایس ڈی بی اور ایل ایل ایف کے نمائندے یعنی اسلامک یکجہتی فنڈ برائے ترقی (آئی ایس ایف ڈی)، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، قطر فنڈ برائے ترقی (کیو ایف ایف ڈی)، کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اور ریلیف سنٹر (کے ایس ریلیف) اور ابو ظہبی فنڈ برائے ترقی (اے ایف ڈی ایف) نے مل کر پولیو کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں ان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔ ایل ایل ایف مشن نے اسلام آباد کے مضافات کا بھی دورہ کیا اور 16 دسمبر 2019ء کو شروع کی جانے والی ملک گیر ویکسینیشن مہم میں حصہ لیا۔ اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے 39.5 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ یہ پروگرام سال بھر میں اعلیٰ معیار کی ویکسینیشن مہم چلاتا ہے جس کا مقصد پاکستان میں تمام بچوں تک پولیو ویکسین پہنچنا ہے۔ اس مہم میں 260000 سے زیادہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز استعمال کئے جاتے ہیں جو گھر گھر جاکر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر ایک بچے کو پولیو ویکسین پلائی جائے جو انہیں اپاہج پولیو وائرس سے بچاتی ہے۔ اس پروگرام میں ملک بھر میں وائرس کی منتقلی کو ٹریک کرنے اور محدود کرنے کیلئے انتہائی حساس نگرانی اور ردعمل کی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔ مواصلات اور سماجی متحرک سرگرمیاں پروگرام کی قبولیت اور ملکیت کو فروغ دیتی ہیں۔

مزید خبریں