اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزرات ہاوسنگ اینڈ ورکس کا ذیلی ادارہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی چار نئے رہائشی منصوبے شروع کررہا ہے ، جن میں ہائوسنگ سکیم اور فیلٹس کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں ۔ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو بورڈ نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ان چار نئے رہائشی منصوبوں میں فیڈرل گورنمنٹ …
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کا4 نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزرات ہاوسنگ اینڈ ورکس کا ذیلی ادارہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی چار نئے رہائشی منصوبے شروع کررہا ہے ، جن میں ہائوسنگ سکیم اور فیلٹس کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں ۔ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو بورڈ نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ان چار نئے رہائشی منصوبوں میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے رجسٹرڈ ممبران کو ہائوسنگ سکیم اور فیلٹس کی الاٹمنٹ میں ترجیح دی جائے گی۔ اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی رجسٹرڈ ممبران کو معیاری رہائشی سہولتیں جلد ازجلد فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے۔








