اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین سے گہری دلی وابستگی رکھتا ہے پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان اور فلسطین مذہب ، اخوت ، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور آبادکاری کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے آج …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی فلسطینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین سے گہری دلی وابستگی رکھتا ہے پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان اور فلسطین مذہب ، اخوت ، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور آبادکاری کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے آج تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کرے گا، پاکستان نے ہمیشہ تمام عالمی و علاقائی فورمز پر فلسطین میں ہونے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اْٹھائی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد جواد رابی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں فلسطین اور کشمیر کی صورتحال ، اْمہ کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی سپیک قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان فلسطین سے گہری دلی وابستگی رکھتا ہے پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اور فلسطین مذہب ، اخوت ، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاکستان فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور آبادکاری کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان نے آج تک اسرائیل کو تسلیم کیا نہ کرے گا۔ پاکستان نے ہمیشہ تمام عالمی و علاقائی فورمز پر فلسطین میں ہونے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اْٹھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین اور کشمیر سمت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا فوری حل چاہتا ہے۔ پاکستان ہرسطح پر فلسطینی عوام کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان 1967ء سے پہلے جو علاقے فلسطین میں شامل تھے اْنہی پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے۔ ساٹھ لاکھ فلسطینی مہاجرین کو واپس بلا کر فلسطین میں آباد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دروازے اپنے فلسطینی بہن ، بھائیوں کے لیے کھلے ہیں۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور فلسطین کی آزادی کی تحریک کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتا ہے








