لاہور۔19 دسمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو سماجی معاشی لحاظ پر بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نبردآزما ہونے کیلئے ہم سب کو اپنی اپنی سطح پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، سول سرونٹس کو بہترین سروسز ڈلیوری کے ساتھ عوام کی خدمت کرنا چاہئے تاکہ ان کا اعتماد بحال ہو، پاکستانی قوم اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کی …
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔19 دسمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو سماجی معاشی لحاظ پر بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نبردآزما ہونے کیلئے ہم سب کو اپنی اپنی سطح پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، سول سرونٹس کو بہترین سروسز ڈلیوری کے ساتھ عوام کی خدمت کرنا چاہئے تاکہ ان کا اعتماد بحال ہو، پاکستانی قوم اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے 2005ء کے زلزلہ اور سیلابی آفات کے بعد بحالی اس کا عملی ثبوت ہے ، وہ جمعرات کے روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں 111 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس اور 26 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی عظمت علی رانجھا ڈین ڈاکٹر شجاعت علی بھی موجود تھے ٫ گورنر پنجاب نے سول سرونٹس پر زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور ملکی ترقی کیلئے پورے عزم کے ساتھ کردار ادا کریں٫ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جب محنت اور جذبے کے ساتھ اہداف کے حصول کی کوشش کرتی ہے تو اسے اس سے کوئی نہیں روک سکتا ، انہوں نے کہا کہ 2005ء کا زلزلہ آیا جس کے نتیجہ میں تباہی ہوئی لیکن کچھ ہی عرصہ میں قوم اپنے پائوں پر کھڑی ہو گئی، ترقی یافتہ ممالک بھی اتنی بڑی آفت کے بعد جلد اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہو سکتے ٫ گورنر نے کہا کہ سیلاب کی آفت سے دیہات کے دیہات بہہ گئے لیکن قوم نے ہمت نہیں ہاری٫انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا٫ آرمی پبلک سکول کے واقعہ کے بعد پوی قوم، افواج پاکستان اور حکومت ایک پیج پر متحد ہو گئے جس سے دہشت گردی پر قابو پایا گیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکورٹی کی بہتر صورتحال سے گزشتہ چند ماہ سے ملک میں چہل پہل موجود تھی ٫ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان میں آ کر کھیل رہی ہیں، سرمایہ کار آرہے ہیں جبکہ ٹورازم کو بھی فروغ حاصل ہو رہا ہے جس سے ہماری معیشت فروغ پا رہی ہے٫ چودھری محمد سرور نے کہا کہ جن قوموں میں انتہا پسندی اور عدم برداشت کا پہلو ہوتا ہے وہ قومیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں ٫ جب بھارت کی طرف سے 15 اگست کو کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کیا گیا تو سب نے کہا کہ بھارت کی تباہی شروع ہو چکی ہے اور اس اقدام سے بھارت کا چہرہ بری طرح بے نقاب ہوا٫ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساکھ پوری دنیا میں بہتر ہو رہی ہے، ہمارے لوگ دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں انہیں پاکستان کے مفاد کو ذہن میں رکھ کر بات کرنی چاہئے٫ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت یونیک پوزیشن پر ہے کہ وہ برادرانہ اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ٫ گورنر نے کہا کہ حکومت کا ویژن ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے تاہم بیورو کریسی کو بھی چاہئے کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے پارلیمینٹیرنز کے ساتھ تعاون کرے کیونکہ لوگوں کو منتخب نمائندوں سے توقعات وابستہ ہوتی ہیں٫ انہوں نے کہا کہ اگر ہم مل جل کر آگے بڑھیں گے تو ملک ترقی کرے گا٫ انہوں نے کورسز کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد پیش کی٫ قبل ازیں گورنر پنجاب نے 111 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس اور 26 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے 105 شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔








