صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چھٹے قومی پارلیمنٹرین ڈویلپمنٹ کورس کے شرکاء سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمان مضبوط اور فعال پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور عام آدمی کی آواز ہے۔ وہ چھٹے قومی پارلیمنٹرین ڈویلپمنٹ کورس کے شرکاء کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے پاکستان انسٹی …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمان مضبوط اور فعال پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور عام آدمی کی آواز ہے۔ وہ چھٹے قومی پارلیمنٹرین ڈویلپمنٹ کورس کے شرکاء کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز کے معیاری تربیت کی فراہمی کے لئے کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمارے ابائو اجداد نے پاکستان کے لئے ایک جمہوری ملک کا تصور دیکھا، پاکستان کے آئین نے صدر، سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے کردار کو متعین کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ مختلف پس منظر رکھتے ہیں اور یہ تنوع ہماری جمہوریت کی خوبصورتی اور مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ کورس کے شرکاء حاصل کردہ مہارتیں پارلیمنٹ کی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے اور ارکان پارلیمنٹ کی معاونت کے لئے بروئے کار لائیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز ارکان پارلیمنٹ کو قانون سازی، تحقیق اور استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح متعلقہ سیکرٹریٹس میں کام کرنے والے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کی خدمات بھی سر انجام دیتا ہے تاکہ وہ اہم شعبوں میں نگرانی، قانون سازی، نمائندگی اور پالیسی گائیڈنس کے حوالے سے بہتر کارکردگی کے لئے ارکان پارلیمنٹ کی معاونت کر سکیں۔

مزید خبریں