وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمودکا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو تعلیم کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے تما م رکاوٹوں کو ختم کرنا حکومت کا نصب العین ہے، خصوصی طلباء کی جامعات تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے خصوصی پروگرام لا رہے ہیں جس کا باقاعدہ پی سی ون بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو تعلیم کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے تما م رکاوٹوں کو ختم کرنا حکومت کا نصب العین ہے، خصوصی طلباء کی جامعات تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے خصوصی پروگرام لا رہے ہیں جس کا باقاعدہ پی سی ون بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایچ ای سی کی جانب سے مختلف جامعات میں زیر تعلیم خاص طلباء کو الیکڑک وہیل چیئرز فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر مجھے بہت سی تقاریب میں شرکت کا موقع ملتا ہے مگر خصوصی بچوں کیلئے منعقد کی گئی اس تقریب میں شرکت سے دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اس مسئلہ پر خاص توجہ دے رہی کہ کوئی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رہے، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جامعات میں خصوصی طلباء کی سہولت کیلئے سیڑ ھیوں سے الگ سلوب (ریمپ) انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے توسط سے پرائیویٹ جامعات کی انتظا میہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں خصوصی طلباء کی آسان رسائی تک اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تدریسی نظام کی ضرورت ہے جو خصوصی بچوں کے ساتھ مثبت رویوں پر مائل کرے اس لئے ہم تعلیمی معیار مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 205 جامعات موجود ہیں اور مستقبل قریب میں مزید جامعات بنانے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے ایک پالیسی جلد متعارف کرائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس رضا چوہان نے کہا کہ خصوصی افراد معزور نہیں منفرد ہیں جنہیں قدرت نے بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے، ان کی مدد ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل 600 خصوصی طلباء کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جن میں سے رواں سال 208 طلباء کو باقاعدہ پراسیس کے بعد الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کئی گئیں اور آج کی تقریب میں 14جامعات کے 43 طلباء کو الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کی گئی ہیں جبکہ اس سے قبل 2 تقاریب منعقد کی جا چکی ہیں۔ تقریب کے دوران مختلف جامعات کے طلباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں خصوصی طلباء کو الیکڑک وہیل چیئرز کے ساتھ ساتھ ایوارڈز بھی دیئے گئے۔

مزید خبریں