بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے جوڑا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، دو افراد شہید ، دو شہری زخمی ہو گئے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے جوڑا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 14 سالہ بچے سمیت دو افراد شہید جبکہ خاتون سمیت دو شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان کی شہری آبادی پر فائرنگ …

راولپنڈی ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے جوڑا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 14 سالہ بچے سمیت دو افراد شہید جبکہ خاتون سمیت دو شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان کی شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوئے۔ پاک فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کی چوکی تباہ ہو گئی اور بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید خبریں