پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ زینب الرٹ بل کافی عرصہ سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں التواء میں ہے جس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں، کمیٹی اس کو جلد ایوان میں بھیجے تاکہ یہ بل منظور ہو سکے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ زینب الرٹ بل کافی عرصہ سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں التواء میں ہے جس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں، کمیٹی اس کو جلد ایوان میں بھیجے تاکہ یہ بل منظور ہو سکے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے، ایسے درندوں کو الٹا لٹکانا چاہیے۔

مزید خبریں