برلن ۔ 31 اگست (اے پی پی) جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے حوالے سے ابھی مزید کام کیا جانا باقی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے برلن میں اپنے بیان میں کہا کہ اس تجارتی معاہدے کے معیار اور طریقہ کار کو واضح کرنے کے لیے مزید مذاکراتی عمل درکار …
یورپ اور امریکا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات درکار ہیں، جرمنی

مزید خبریں
برلن ۔ 31 اگست (اے پی پی) جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے حوالے سے ابھی مزید کام کیا جانا باقی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے برلن میں اپنے بیان میں کہا کہ اس تجارتی معاہدے کے معیار اور طریقہ کار کو واضح کرنے کے لیے مزید مذاکراتی عمل درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین برسوں سے جاری مذاکراتی سلسلے کے باوجود ٹی ٹی آئی پی معاہدے کا مستقبل غیر واضح ہے۔ یاد رہے کہ جرمن وزیر اقتصادیات زیگمار گابریل نے کہا تھا کہ یہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔








