2050ءتک ایشیاءکے 3.4 ارب افراد کو پانی کی قلت کا سامنا ہوگا

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) 2050ءتک ایشیاءکے 3.4 ارب افراد کو پانی کی قلت کا سامنا ہوگا۔ زیر زمین پانی کے استعمال کے موجودہ رجحان سے زیر زمین پانی کی سطح میں مسلس کمی ہو رہی ہے اور پاکستان ‘ بنگلہ دیش ‘ بھارت اور ترکمانستان کو زیر زمین پانی کی قلت کے مسائل کا سامنا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) 2050ءتک ایشیاءکے 3.4 ارب افراد کو پانی کی قلت کا سامنا ہوگا۔ زیر زمین پانی کے استعمال کے موجودہ رجحان سے زیر زمین پانی کی سطح میں مسلس کمی ہو رہی ہے اور پاکستان ‘ بنگلہ دیش ‘ بھارت اور ترکمانستان کو زیر زمین پانی کی قلت کے مسائل کا سامنا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران ایشیاءاور بحرالکاہل کے ممالک میں پانی کی سیکورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلیاں ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 2050ءتک ایشیاءکی 3.4 ارب آبادی کو پانی کے مسائل کا سامنا ہو گا جبکہ افغانستان ‘ پاکستان ‘ چین ‘ بھارت اور سنگا پور کو سب سے کم فی کس پانی دستیاب ہوگا

Leave a Reply