سڈنی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر گلین میکسویل کی بہت جلد قومی ٹیم میں واپسی ہوگی کیونکہ ان جیسے تینوں فارمیٹس کے کرکٹر کو زیادہ دیر ٹیم سے باہر نہیں رکھا جاسکتا۔ فنچ نے امید ظاہر کی ہے کہ میکسویل بہت جلد اپنی فارم بحال کرلیں گے کیونکہ وہ تینوں فارمیٹ کیلئے ایک اچھا کھلاڑی …
آل رائونڈر گلین میکسویل کی بہت جلد آسٹریلوی ٹیم میں واپسی ہوگی، آرون فنچ

مزید خبریں
سڈنی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر گلین میکسویل کی بہت جلد قومی ٹیم میں واپسی ہوگی کیونکہ ان جیسے تینوں فارمیٹس کے کرکٹر کو زیادہ دیر ٹیم سے باہر نہیں رکھا جاسکتا۔ فنچ نے امید ظاہر کی ہے کہ میکسویل بہت جلد اپنی فارم بحال کرلیں گے کیونکہ وہ تینوں فارمیٹ کیلئے ایک اچھا کھلاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں میکسویل بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی قیادت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دماغی صحت کے مسائل پر میکسویل رواں سال اکتوبر میں کھیل میں شرکت نہیں کر پائے تھے اور اپنی آخری 10 ون ڈے اننگز میں نصف سنچری بنانے میں بھی ناکام رہے تھے تاہم حال ہی میں روبصحت ہونے کے بعد انہوں نے ہندوستان کے دورے کیلئے خود کو پیش کردیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر 14 جنوری سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔








