نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دیانتدار پبلک آفس ہولڈرز بلا خوف وخطر عوامی مفاد میں فیصلے کرسکیں گے اور اپنی قانونی ذمہ داریاں انجام دیں سکیں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 29دسمبر(اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دیانتدار پبلک آفس ہولڈرز بلا خوف وخطر عوامی مفاد میں فیصلے کرسکیں گے اور اپنی قانونی ذمہ داریاں انجام دیں سکیں گے۔ اس سے گورننس مزید فعال، معیشت مستحکم اور تجارتی ماحول ساز گار ہوگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اتوار …

اسلام آباد ۔ 29دسمبر(اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دیانتدار پبلک آفس ہولڈرز بلا خوف وخطر عوامی مفاد میں فیصلے کرسکیں گے اور اپنی قانونی ذمہ داریاں انجام دیں سکیں گے۔ اس سے گورننس مزید فعال، معیشت مستحکم اور تجارتی ماحول ساز گار ہوگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی جنہوں نے طریقہ کار کی غلطیوں یا محکمانہ نقائص سے ذاتی مفادات حاصل کئے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ رکھنے والے پبلک آفس ہولڈرز کاروائی سے ہرگز مبرا نہیں ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے۔ نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے ہیں اور رہیں گے۔

مزید خبریں