اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ نے سرکاری سکولوں کے طلباء کو ان کے سکولز میں ہی ڈومیسائل جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اے پی پی کو بتایا کہ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس …
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کا سرکاری سکولوں کے طلباء کو ان کے سکولز میں ہی ڈومیسائل جاری کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ نے سرکاری سکولوں کے طلباء کو ان کے سکولز میں ہی ڈومیسائل جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اے پی پی کو بتایا کہ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے کام کا بوجھ کم ہوگا بلکہ طلباء کوسکول میں دستاویزات حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو یا ان کے والدین کو اپنے ڈومیسائل لینے کے لئے دفتر نہیں آنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کوسکول کے اندر تمام دستاویزات کو قبول کرنے اور ڈومیسائل فراہم کرنے کا اختیار ہوگا۔حمزہ شفقات نے کہا شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کا پروگرام سنگ میل ثابت ہوگا۔








