اسلام آباد ۔29 دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص شیلٹر کے بغیر نہ رہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پناہ گاہوں میں نہیں ہیں، انتظامیہ …
وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کو ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔29 دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص شیلٹر کے بغیر نہ رہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پناہ گاہوں میں نہیں ہیں، انتظامیہ انہیں کھانا اور عارضی پناہ گاہ فراہم کرے۔








