ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا صحت کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میرا تعارف سماجی کارکن کا ہے جس پر مجھے فخر ہے،عمران خان نے دکھی انسانیت کیلئے شوکت خانم ہسپتال بنایا،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے۔اتوار کو سرینہ ہو ٹل صحت کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں تقریب سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میرا تعارف سماجی کارکن کا ہے جس پر مجھے فخر ہے،عمران خان نے دکھی انسانیت کیلئے شوکت خانم ہسپتال بنایا،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے۔اتوار کو سرینہ ہو ٹل صحت کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تربیت میں میرے والدین کا اہم کردار ہے پروفیشنل ازم کے ساتھ اچھا انسان ہونا بہت ضروری ہے میں سیاست میں روزگار اور کاروبار کیلئے نہیں آئی میں نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی اگر میں نے کاروبار کرنا ہوتا تو صحت کے شعبہ سے کوئی دوسرا شعبہ بہتر نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ناممکن کو ممکن کر کے حکومتی ایوانوں میں آئے،عمران خان نے دکھی انسانیت کیلئے شوکت خانم ہسپتال بنایا،شوکت خانم غریب اور مستحق مریضوں کیلئے امید کی کرن ہے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کا تعارف اسلامی فلاحی ریاست کا تعارف ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ریلیف پروگرام حکومت کی اولین ترجیح ہے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنیوالے کو اپنے مقصد کو نہیں بھولنا چاہیے۔طبی شعبے سے وابستہ ہرفرد کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہونا چاہیے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کے ہیلتھ سیکٹر کو تبدیل کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حکومت ہیلتھ سیکٹر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام کو تبدیل کرنے پر مزاحمت ہوتی ہے طب کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی طرف گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، حفظان صحت کے اصول اپنا کر بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،ملک میں ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں