کراچی۔ 29 دسمبر (اے پی پی) عمر اکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں شاندار ڈبل سنچری داغ دی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان فائنل کے تیسرے روز سینٹرل پنجاب کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 218 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 20 چوکے شامل تھے، عمر اکمل کی …
عمر اکمل کی قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں شاندار ڈبل سنچری

مزید خبریں
کراچی۔ 29 دسمبر (اے پی پی) عمر اکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں شاندار ڈبل سنچری داغ دی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان فائنل کے تیسرے روز سینٹرل پنجاب کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 218 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 20 چوکے شامل تھے، عمر اکمل کی یہ فرسٹ کلاس کیریئر میں دوسری بڑی اننگز ہے۔








