اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے، سخت سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر افرادکیلئے سائباں کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کے احساس کا مظہر ہے، (ن) لیگی ترجمانوں کا پناہ گاہوں کو بلا جواز تنقید کا …
بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے، سخت سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر افرادکیلئے سائباں کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کے احساس کا مظہر ہے، (ن) لیگی ترجمانوں کا پناہ گاہوں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سخت سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر افرادکیلئے سائباں کی دستیابی وزیراعظم عمران خان کے احساس کا مظہر ہے۔ (ن) لیگی ترجمانوں کا پناہ گاہوں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہیں چاہیے کہ سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر افراد کے لئے پنا گاہوں کی بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے۔ بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ انسانیت کی فلاح و خیر خواہی عمران خان کی زندگی کا نصب العین ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ لٹیرا لیگ کی قیادت پاکستانیوں کو غریب اور بے گھر کر کے ایون فیلڈ کے پرآسائش محل میں لطف اٹھا رہی ہے۔ عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بھلائی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔شریفین نے صرف اپنی آل اولاد اور ذات کا سوچا جبکہ عمران خان کی جدوجہد قوم کے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ہے۔







