اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اب تک 8ہزار سے زائد پاکستانی جو غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں موجود تھے، ملائیشین ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاکر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پیر کو اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملائیشیاءکی حکومت کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کا مقصد ملائیشیا …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اب تک 8ہزار سے زائد پاکستانی جو غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں موجود تھے، ملائیشین ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاکر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پیر کو اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملائیشیاءکی حکومت کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کا مقصد ملائیشیا میں رہنے والے دنیا بھر کے غیر قانونی امیگرنٹس کو واپسی کے لئے رضا کارانہ راستہ دینا تھا۔ یکم اگست 2019ءمیں ملائیشین حکومت کی جانب سے ”بیک فار گڈ“ ایمنسٹی سکیم کا اجراءکیا گیا جس کا مقصد دنیا بھر کے ایسے افراد جو غیر قانونی طریقے سے ملائیشیا میں رہائش پذیر تھے کو بغیر کسی قید،جرمانے کے وطن واپسی کے لئے راستہ فراہم کرنا تھا۔ ذوالفقار بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کوالالمپور میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے ایمسنٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے 8190 پاکستانی امیگرنٹس کو سہولیات فراہم کیں۔ذوالقفار بخاری نے کہا کہ اس وقت تک ایمسنٹی سکیم سے فائدہ اٹھانیوالے 8ہزار افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ 2سو کے قریب پاکستانی 31دسمبر تک پاکستان پہنچ جائیں گے جن کی واپسی کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کا بندوبست کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری ہونیوالے مختصر بیان میں ملائیشیاءمیں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملائیشیاءکی جانب سے جاری کی جانیوالی ایمنسٹی سکیم کی مدت ختم ہونے سے پہلے اپنی واپسی کیلئے انتظامات مکمل کر لیں۔ ملائیشیاءمیں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے اے پی پی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملائشیاءمیں غیر قانونی مقیم افراد کو وطن واپسی کے لیے امیگریشن حکام سے پاس لینے کے لئے 7سو ملائیشین رنگٹ فی کس ادا کرنے تھے اس حوالے سے کئی غیر قانونی امیگرنٹس کے پاسز کے لئے پاکستانی ہائی کمشین اور ملائشیا میں مخیر پاکستانیوں نے ادائیگی کی۔آمنہ بلوچ نے بتایا کہ غیر قانونی امیگرنٹس کی جلد وطن واپسی کے لیے پچھلے 5ماہ میں 1480پاکستانیوں کو جنرل ایمرجنسی پاسپورٹس جبکہ 350افراد کو گریٹس ایمرجنسی پاسپورٹس جاری کیے گئے ۔وطن واپس آنیوالے پاکستانیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست2019 میں 1880،ستمبر میں 1216،اکتوبر میں 1275،نومبر میں 1404جبکہ دسمبر میں 2415پاکستانیوں کو اسلام آباد پہنچایا گیا ۔کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے حکومت پاکستان کے اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے حکومت پاکستان نے گزشتہ 5ماہ میں متعد د خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ملائشیا سے غیر قانونی پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں کے برعکس پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن( پی آئی اے )نے رعایتی نرخوں پر ٹکٹس جاری کیے۔انہوں نے بتایا کہ کہ اس وقت ملائشیاءمیں 8ہزار 2سو پاکستانی قانونی طور پر ملائشیاءمیں رہائش پذیر ہیں۔







