اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے مجموعی طور پر اب تک 95 ارب 38 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب 54 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد …
وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے این ایچ اے کے لئے 95 ارب 38 کروڑروپے جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے مجموعی طور پر اب تک 95 ارب 38 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب 54 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کاریک کوریڈور کے لئے 2 ارب 40 کروڑ، چترال ایون بمبوریت روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب، لاہور ایسٹرن بائی پاس کے لئے 9 کروڑ، یکمچھ خاران روڈ کے لئے 10 کروڑ، برہان حویلیاں ایکپسریس وے کے لئے 81 کروڑ، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو میٹرو بس سروس کے لئے 62 کروڑ 50 لاکھ، کے کے ایچ فیز II کے لئے 50 کروڑ، ایم ون ڈیرا اسماعیل خان کے لئے 11 ارب50 کروڑ، انڈس ہائی وے سرائے گھمبیلا کے لئے 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔







