سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قوم کو سال نو کی مبارکباد

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سال 2020ءپاکستان میں معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا، عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے قوم کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے ہوئے اس ا±مید کا اظہار کیا کہ نئے سال کا سورج پاکستانی قوم کے لیے نئی امیدیں اور خوشیاں لے کر طلوع …

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سال 2020ءپاکستان میں معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا، عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے قوم کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے ہوئے اس ا±مید کا اظہار کیا کہ نئے سال کا سورج پاکستانی قوم کے لیے نئی امیدیں اور خوشیاں لے کر طلوع ہوگا اور ملک ترقی و خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہوگا۔ سپیکر نے کہا کہ سال 2020ءاس حقیقت کی گواہی دے گا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تاریخ تبدیل کرنے جا رہے ہے اور اس دور کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ایک نئے عزم کے ساتھ اپنا قومی سفر شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے معاشرے میں موجود خرابیوں کو دور کرنے، مظلوم اور نادار طبقے کی بحالی اور جامع جمہوریت کے استحکام کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے دن ختم ہو چکے ہے اورسال 2020 میں پاکستان میں امن و خوشحالی کو مزیدفروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو آپس کے تمام اختلافات بھلا کر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے ایمان، اتحاد، نظم و ضبط کے رہنما اصولوں پر کاربند ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو کاروباری شعبے میں ملازمت کے لئے مہارت کو فروغ دے کر غربت کے خاتمے کو ممکن بنانے کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشرتی ہم آہنگی اور اقتصادی ترقی کے منازل حاصل کرنے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان ایک پرامن جنوبی ایشیا کا خواہاں ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے دیگر علاقائی ممالک سے تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت نے خطے کا امن داو پر لگا رکھا ہے اور ا±س کے نفرت انگیز اقدامات نے خود بھارت کے اندر ہیجانی کیفیت پیدا کر رکھی ہے اور پورا بھارت ،بھارتی نسل پرستی پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے سال نو پرسراپہ احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ149 دنوں سے کشمیر میں لاک ڈاﺅن جاری ہے اور آج جب دنیا سال نو کی خوشیاں منا رہی کشمیر کے عوام بھارتی ظلم بربریت پر نوحہ خواںہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شدید سردری کے موسم میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے مقبوضہ وادی کے عوام کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پرکشمیر میں جاری لاک ڈاو¿ں کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس ا±مید کا اظہار کیا سال نو کشمیری عوام کی خوشیوں کا سال ثابت ہو گااور اوربھارتی تسلط سے ا±ن کی آزادی کا دیرینہ خواب جلد پورا ہو گا۔ قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے ملک میں نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کہ نیا سال نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ، خوشی اور راحت لائے گااور غموں تکلیفوں سے نجات کا سال ثابت ہوگا۔انہو ں اس یقین کا اظہار کیا کہ سال 2020 امن، استحکام اور ہم آہنگی کا سال ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کوا نہیں بھولنا چاہیے جو بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں اور لاک ڈاو¿ں کی وجہ سے اس سخت سردی کے موسم میں خوراک ، ادویات سمیت تمام ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے کشمیر کے مسئلے کا فوری حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدآمد کو یقنی بنانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاو¿ں کے خاتمے کے لیے اقدامات ا±ٹھانے کا کہا۔

مزید خبریں