اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ماضی کی حکومتوں …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ماضی کی حکومتوں کا اصل مقصد احتساب نہ تھا کیونکہ ان دونوں جماعتوں کے قائدین بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث ہیں اسی لئے دونوں جماعتیں اپنے ادوار میں نیب قوانین میں ترامیم نہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کیں تو اب اپوزیشن جماعتیں حکومت پر بے جا تنقید کر رہی ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاست اس حد تک رہ گئی ہے کہ وہ اپنے قائد کو احتساب سے بچانے کیلئے بلیک میلنگ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے پر امید ہے ۔







