اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) حکومت نے اوگرا کی سفارش پر جنوری 2020ءکیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ فنانس ڈویژن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوری 2020ءکیلئے پٹرول کی قیمت 2.61 روپے اضافے کے ساتھ 116.60 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.25 روپے اضافے کے ساتھ 127.26 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 3.10 روپے اضافے کے ساتھ …
حکومت نے اوگرا کی سفارش پر جنوری 2020ءکیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کردی، نئی قیمتیں جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) حکومت نے اوگرا کی سفارش پر جنوری 2020ءکیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ فنانس ڈویژن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوری 2020ءکیلئے پٹرول کی قیمت 2.61 روپے اضافے کے ساتھ 116.60 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.25 روپے اضافے کے ساتھ 127.26 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 3.10 روپے اضافے کے ساتھ 99.25 جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.8 روپے اضافے کے ساتھ 84.51 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2020ءسے ہو گا۔







