اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت جنوبی وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستاں اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی …
اسلام آباد سمیت جنوبی وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت جنوبی وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستاں اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب مری، کالام، دیر ،پٹن، میر کھنی ، بالاکوٹ ،مالم جبہ ، چترال، دروش، سیدوشریف، کوئٹہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ کالام، مالم جبہ اور چترال میں برف باری سے موسم سرد ہو گیا۔سب سے زیادہ بارش کالام میں 16 ، دیر بالا 13 ، دیر زیریں میں 01 ، مالم جبہ میں 10 اور گوپیس میں 01 سنٹی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 09،گوپس ،پاراچنار منفی میں 06 اور کالام میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








