اقوام متحدہ 71 سال قبل منظور کی گئی اپنی قرار دادپر عملدرآمد کروائے ، کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کر ان پر جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے، علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد ۔05جنوری(اے پی پی) وفاقی وزیر اْمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے اقوام متحدہ 71 سال قبل منظور کی گئی اپنی قرار دادپر عملدرآمد کروائے ، کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کر ان پر جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے، مسئلہ کشمیر کو بھارت خود سلامتی کونسل میں لے کر گیا تھا ، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں …

اسلام آباد ۔05جنوری(اے پی پی) وفاقی وزیر اْمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے اقوام متحدہ 71 سال قبل منظور کی گئی اپنی قرار دادپر عملدرآمد کروائے ، کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کر ان پر جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے، مسئلہ کشمیر کو بھارت خود سلامتی کونسل میں لے کر گیا تھا ، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ یوم قرارداد حق خود ارادیت کے حوالے سے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کے ایجنڈے پر پرانے حل طلب مسائل میں سے ہے، مسلئے کے حل میں ناکامی اقوام متحدہ کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، عالمی برادری اپنے ذاتی و معاشی مفادات سے باہر نکل کے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ناکامی اور عدم توجہ کی وجہ سے بھارت لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی قابل مذمت اقدامات کے بعد صورت حال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے،مقبوضہ وادی میں کرفیو کی صورت میں کشمیریوں کی اجتماعی نسل کشی کی جا رہی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لیے کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور آر ایس ایس کا ہندو فاشسٹ ایجنڈا پوری دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف شہریت بل سے ہندو انتہاپسندوں کے عزائم واضح ہو گئے ہیں،آج کے بھارت میں نام نہاد سیکولرا زم دفن ہو چکا ہے، بھارت ایک ہندو انتہا پسند ریاست بننے کے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام ادارے مودی کی ہندو فاشسٹ سوچ کی تکمیل کے لیے آرایس ایس کے ایجنٹس بن چکے ہیں،علاقائی اور عالمی امن کی خاطر دنیا کو مودی کے انتہا پسند عزائم کا فوری نوٹس لینا ہو گا،عالمی عدم توجہ کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے، حکومت کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی آواز دنیا کے تما م فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھا رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے آخری سانس تک ساتھ دے گی۔

مزید خبریں