اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان نے مختلف ریگولیٹری اداروں سے لائسنسز، اجازت ناموں اور این او سی کے اجراء کا عمل سادہ، آسان اور طے شدہ معیاد کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کو اس ضمن میں ایک مربوط و منظم نظام اور ٹائم لائنز پر مبنی …
وزیرِ اعظم عمران خان کی مختلف ریگولیٹری اداروں سے لائسنسز، اجازت ناموں اور این او سی کے اجراء کا عمل سادہ، آسان اور طے شدہ معیاد کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان نے مختلف ریگولیٹری اداروں سے لائسنسز، اجازت ناموں اور این او سی کے اجراء کا عمل سادہ، آسان اور طے شدہ معیاد کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کو اس ضمن میں ایک مربوط و منظم نظام اور ٹائم لائنز پر مبنی ایس او پیز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائسنس، اجازت نامہ اور این او سی کا عمل نہ صرف آسان بنایا جائے بلکہ اس کا مکمل طریقہ کار اور تمام معلومات کی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیرِ اعظم نے کابینہ ڈویژن کو تمام متعلقہ ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے تیارکردہ مجوزہ طریقہ کار کا مسودہ آئندہ دو ہفتوں میں وزیرِ اعظم آفس کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔








