تہران ۔05جنوری(اے پی پی) ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلمیانی کی میت اتوار کے روز ایران پہنچ گئی ہے۔ ایران میں اس موقع پر ہزاروں افراد نے سوگواری مارچ میں شرکت کی۔ جنرل قاسم سلیمانی کی لاش عراق سے جنوبی مغربی ایرانی شہر اہوز لائی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آج سلیمانی کی لاش کو مشہد شہر بھی لے جایا جائے گا، جب کہ پیر …
جنرل سلیمانی کی میت ایران پہنچ گئی

مزید خبریں
تہران ۔05جنوری(اے پی پی) ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلمیانی کی میت اتوار کے روز ایران پہنچ گئی ہے۔ ایران میں اس موقع پر ہزاروں افراد نے سوگواری مارچ میں شرکت کی۔ جنرل قاسم سلیمانی کی لاش عراق سے جنوبی مغربی ایرانی شہر اہوز لائی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آج سلیمانی کی لاش کو مشہد شہر بھی لے جایا جائے گا، جب کہ پیر کے روز تہران اور قم میں ان کی میت عوامی سوگ کے لیے لے جائی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں منگل کو ان کے آبائی شہر کرمان میں دفن کیا جائے گا۔








