اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں اشیائے خورد و نوش کی 5 روزہ بین الاقوامی نمائش فروری 2020ء میں منعقد ہوگی۔ٹریڈڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق ''گلف فوڈ'' کے نام سے 5 روزہ نمائش میں نان الکحل مشروبات، ڈبوں میں بند اشیائے خوراک، بیکری وکنفیکشنری مصنوعات، کافی، چائے، ڈیری مصنوعات، نامیاتی وتازہ اشیائے خوراک، منجمد خوراک، فوڈ سروسز، اشیائے خوراک سے …
دبئی میں اشیائے خورد و نوش کی 5 روزہ بین الاقوامی نمائش 16فروری شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں اشیائے خورد و نوش کی 5 روزہ بین الاقوامی نمائش فروری 2020ء میں منعقد ہوگی۔ٹریڈڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق ”گلف فوڈ” کے نام سے 5 روزہ نمائش میں نان الکحل مشروبات، ڈبوں میں بند اشیائے خوراک، بیکری وکنفیکشنری مصنوعات، کافی، چائے، ڈیری مصنوعات، نامیاتی وتازہ اشیائے خوراک، منجمد خوراک، فوڈ سروسز، اشیائے خوراک سے متعلق آلات، فوڈ پیکجنگ، فوڈ پراسیسنگ مشینیری،کیٹرنگ آلات، حلال فوڈ، سی فوڈ، سنیکس اورفاسٹ فوڈ بنانے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔نمائش 16 فرور ی 2020 سے 20 فروری تک جاری رہیگی۔ نمائش میں 9 مربع میٹر کے سٹال کیلئے فیس 10 لاکھ 65 ہزارروپے مقرر کی گئی ہے۔نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔








