اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے کے طلبا کو معیاری تعلیم اور رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں متعدد منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے، نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اسلئے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں طلباءکو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے میرٹ پر وائس چانسلرز کی …
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے کے طلبا کو معیاری تعلیم اور رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں متعدد منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے، نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اسلئے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں طلباءکو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے میرٹ پر وائس چانسلرز کی تقرری کی گئی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے یکساں نصاب کے ذریعہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات متعارف کروائی ہیں، پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں پر بہت سارے غیر ملکی طلباءتحقیقی کانفرنسیں کر رہے ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں صوبائی حکومت نے پنجاب کے باشندوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں، گندا پانی پینے کی وجہ سے لوگ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، ہم لوگوں کو کلین اینڈ گرین پاکستان کے بارے آگاہی دے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار تاریخی مقامات ہیں، یہاں پر سیاحت کے شعبے میں بہت پوٹیشنل موجود ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں سیاحت دنیا کی نمبر ایک صنعت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور پوری دنیا سے لوگ یہاں کے سیاحتی مقامات دیکھنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے اسلئے ہماری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کو یقینی بنانے، مہنگائی، غربت کے خاتمے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پہلے ہی اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں۔








