بیجنگ ۔ 06جنوری(اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا خوش اسلوبی سے آغاز ہو چکا ہے جس میں پاکستان کے مختلف خطوں میں خصوصی اقتصادی علاقوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ۔II پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنوعات پر …
چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 06جنوری(اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا خوش اسلوبی سے آغاز ہو چکا ہے جس میں پاکستان کے مختلف خطوں میں خصوصی اقتصادی علاقوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ۔II پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کی رعایتوں سے مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی جبکہ پاکستان زرعی اجناس کی برآمدات کے حوالے سے اہم ملک ہے لٰہذا پاکستان اپنے زرعی اجناس کو چین برآمد کر کے خاطر خواہ نتائج حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو چین کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور کسانوں اور برآمدکاروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر اشیاء کے مناسب دام طے کر کے زرعی اجناس کی پیداوار کو یقینی بنانے خصوصاً موزوں قیمتوں کے ساتھ چینی پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی تجویز دی۔ اس کے علاوہ زمینی راستوں سے زرعی برآمدات کو وسعت دینے خصوصاً آم اور مچھلیوں کو بہتر انداز میں منزلِ مقصود پر پہنچانے کے لئے کولڈ چین نیٹ ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شمالی اور جنوبی علاقے معدنیات کی دولت سے مالا مال ہیں جن سے استفادہ حاصل کرنے لئے چینی تجارتی اداروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرکے نگینہ جات کی صنعت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔








