فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کا اپارٹمنٹس پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 06جنوری(اے پی پی) نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے ملک کے مختلف شہروں میں 12000اپارٹمنٹس کے پراجیکٹ پر مکمل منصوبہ بندی کے بعد تعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس پراجیکٹ میں وفاقی ملازمین جنہیں ایف جی ای ایچ اے یا کسی اور وفاقی ادارے سے پلاٹ ملا ہو مگر ایف جی ای ایچ اے اور ای ایچ ایف پی …

اسلام آباد ۔ 06جنوری(اے پی پی) نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے ملک کے مختلف شہروں میں 12000اپارٹمنٹس کے پراجیکٹ پر مکمل منصوبہ بندی کے بعد تعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس پراجیکٹ میں وفاقی ملازمین جنہیں ایف جی ای ایچ اے یا کسی اور وفاقی ادارے سے پلاٹ ملا ہو مگر ایف جی ای ایچ اے اور ای ایچ ایف پی آراو سے اپارٹمنٹ نہ ملا ہو وہ بھی رضامندی فارم بمع فیس جمع کرواسکتے ہیں ۔ رضامندی فارم 10جنوری 2020 تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ایف جی ای ایچ اے اور ہائوس بلڈنگ فنانس کمپنی لمٹیڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ممبران آسان شرائط اور کم شرح سود پر10سے 20 سال کی آسان اقساط پر قرض کی سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے مطابق رضامندی فارم کے ساتھ جمع کروائی گئی مبلغ ایک لاکھ روپے کسی بھی وقت قابل واپسی ہے یا اپارٹمنٹ کی الاٹمنٹ کی صورت میں اپارٹمنٹ کی قیمت میں ایڈجسٹ کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں