وزیر اعظم عمران خان منشیات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق اپیلیکیشن "زندگی” کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان منشیات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق اپیلیکیشن "زندگی" کا افتتاح آج پیرکو کریں گے۔ یہ موبائل اپلیکشن منشیات کی روک تھام کے ضمن میں اہم پیش رفت ہے ۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس اپلیکیشن کی بدولت منشیات کی روک تھام ، اور منشیات سے متعلقہ تمام ضروری معلومات کی فراہمی …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان منشیات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق اپیلیکیشن "زندگی” کا افتتاح آج پیرکو کریں گے۔ یہ موبائل اپلیکشن منشیات کی روک تھام کے ضمن میں اہم پیش رفت ہے ۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس اپلیکیشن کی بدولت منشیات کی روک تھام ، اور منشیات سے متعلقہ تمام ضروری معلومات کی فراہمی میسر آئے گی۔ نوجوان نسل کو منشیات کی عفریت سے بچانا اور معاشرے میں منشیات کے استعمال کی روک تھام اور حوصلہ شکنی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ موجودہ حکومت نے منشیات کے خلاف جامع پالیسی مرتب کی ہے۔ زندگی اپیلیکشن معاشرے کو منشیات کے عفریت سے محفوظ رکھنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔