وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف میں صحت کے حوالے سے اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہیں، اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، ان اہداف کو حاصل کرنے کیلئے نئے طریقوں سے کام کرنے کی ضرورت ہے، دوسرے سیکٹر کے …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف میں صحت کے حوالے سے اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہیں، اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، ان اہداف کو حاصل کرنے کیلئے نئے طریقوں سے کام کرنے کی ضرورت ہے، دوسرے سیکٹر کے ساتھ ملکر کام کرنا ہو گا ، نیوٹریشن پر قابو پانا ہماری اولیں ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ صحت کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے پر عزم ہیں۔ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے کیلئے نیے طریقوں سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسرے سیکٹر کے ساتھ ملکر کام کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ نیوٹریشن پر قابو پانا ہماری اولیں ترجیحات میں شامل ہے۔ 40 فیصد بچے پست قد کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹنٹنگ بڑا اہم مسئلہ ہے اس کو ملکر قابو پانا ہو گا ۔ پاکستان کی تاریخ سب سے بڑا پروجیکٹ لا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی مالیت 500 بلین ہے۔ ہیلتھ کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ 69 لاکھ خاندان کو ہیلتھ انشورنس دے چکے ہیں۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ 15 ملین خاندان کو ہیلتھ انشورنس دینے کا ہدف ہے۔ 300 بڑے ہسپتالوں میں یہ سہولیات علاج کی میسر ہیں۔ معزور افراد کو بھی ہیلتھ کارڈ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمزور اور نادار طبقے کو معاشی تحفط دے رہے ہیں۔ حکومت اپنے ویژن کو ترجیح بنیادوں پر یقینی بنار ہی ہے۔ خواجہ سراﺅں کو بھی ہیلتھ کارڈ کے ذریعے معاشی تحفط فراہم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں