سال نو کی پہلی برف باری پر گلیات میں سیاحوں کا رش امڈ آیا، ٹریفک پولیس کی کارکردگی مثالی رہی

ایبٹ آباد۔ 6 جنوری (اے پی پی) سال نو کی پہلی برف باری پر گلیات میں سیاحوں کا رش امڈ آیا۔ گلیات کے سیاحتی مقامات نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی اور مشک پوری میں سال نو کی پہلی برف باری دیکھنے سیاحوں کا جم غفیر امڈ آیا۔ اس موقع پر تھانہ ڈونگا گلی اور چھانگہ گلی پولیس کی کارکردگی شاندار رہی، برف باری اور شدید سردی کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکاروں ے …

ایبٹ آباد۔ 6 جنوری (اے پی پی) سال نو کی پہلی برف باری پر گلیات میں سیاحوں کا رش امڈ آیا۔ گلیات کے سیاحتی مقامات نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی اور مشک پوری میں سال نو کی پہلی برف باری دیکھنے سیاحوں کا جم غفیر امڈ آیا۔ اس موقع پر تھانہ ڈونگا گلی اور چھانگہ گلی پولیس کی کارکردگی شاندار رہی، برف باری اور شدید سردی کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکاروں ے دن رات ٹریفک نظام کو جام نہیں ہونے دیا۔ اس موقع پر تاجر برادری اور سیاحوں نے پولیس کی کارکردگی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور خیبر پختونخوا حکومت کو اس شدید ٹھنڈ والے علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی الاﺅنس کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید خبریں