کوئٹہ سمیت زیارت، مسلم باغ ،قلات، مستونگ ،سوراب میں برف باری ، سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ ۔06جنوری( اے پی پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت زیارت، مسلم باغ ،قلات، مستونگ اور سوراب میں برف باری ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے اور برف باری کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت ضلع نوشکی اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں رات گئے سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری …

کوئٹہ ۔06جنوری( اے پی پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت زیارت، مسلم باغ ،قلات، مستونگ اور سوراب میں برف باری ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے اور برف باری کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت ضلع نوشکی اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں رات گئے سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں متعدد نشیبی علاقے زیر آب بھی آگئے ہیں۔ نیو قاضی آباد، کلی غریب آباد اور کلی شریف خان میں دیواریں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،نوشکی ،مستونگ ،قلات، کوئٹہ، پشین، چمن ،سبی ،ڈیرہ مراد جمالی ،خوشگوار، یارو، خانوزئی، برشور، حرمزئی، بوستان، سرانان و دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب توبہ کاکڑی برشور اور توبہ اچکزئی کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔بعض علاقوا علاقوں میںگیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کے مشکلات اورخشک لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اس موقع پر کوئٹہ کے شہر ی سیمی بلوچ روزی خان عبدالحنا ن اور دیگر نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے کوئٹہ میں بارش جاری ہے کئی سالوں سے بہت کم بارش ہوئی تھی لیکن اس سال اللہ تعالی ٰ نے مہربانی فرمائی ہے ۔

مزید خبریں