اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ملک میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،40 ہائی رسک یونین کونسلز میں خصوصی ہیلتھ پیکج بھی دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو …
ڈاکٹر ظفرمرزا کا ڈی سی پی تھری پیکج کے سربراہ ڈاکٹر علاء علوان سے ملاقات میں اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ملک میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،40 ہائی رسک یونین کونسلز میں خصوصی ہیلتھ پیکج بھی دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈی سی پی تھری(ڈیزیز کنٹرول پرریارٹیز)پیکج کے سربراہ ڈاکٹر علاء علوان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں بارے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ملک میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حالیہ دسمبر میں ہونیوالی پولیو مہم بڑی کامیابی رہی ہے اس پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 40 ہائی رسک یونین کونسلز جہاں پولیو کا وائرس زیادہ ہے وہاں مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ان 40 یونین کونسلز میں پولیو کے قطروں کے علاوہ ہیلتھ کا خصوصی پیکج دیا جائے گا، بچوں کو وٹامن اے بھی دیا جا رہا ہے اور امیونایزیشن کے ساتھ ماں بچے کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے گا۔ اس موقع پرڈاکٹرعلاء علوان نے کہا کہ پاکستان ڈبلیو ایچ او کے ڈی سی پی تھری پیکج پر عمل درآمد کرنے والا پہلا ملک ہے پاکستان کا پولیو پروگرام اب درست سمت پر گامزن ہے اور ہم پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔








