چینی صدر شی جن پنگ پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمن کو 10 جنوری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ دیں گے

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمن کو 10 جنوری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ دیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عطاءالرحمن کو کیمسٹری کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زورس الفیرو کو …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمن کو 10 جنوری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ دیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عطاءالرحمن کو کیمسٹری کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زورس الفیرو کو دیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر عطاءالرحمن پاکستان کے ایسے سائنسدان ہیں جنہوں نے بہت سے ایوارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ ان کو سول ایوارڈز تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور سب سے بڑے قومی ایوارڈ نشان امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ چین اور ملائیشیا نے سائنس کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں بڑے ریسرچ سنٹر ان کے نام سے منصوب کئے ہیں۔