وزیر دفاع پرویز خٹک کی قائمہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تینوں بلوں کی متفقہ منظوری دیدی ہے، آرمی ترمیمی ایکٹ (کل) منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ کی …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تینوں بلوں کی متفقہ منظوری دیدی ہے، آرمی ترمیمی ایکٹ (کل) منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ کی قائمہ کمیٹی سے متفقہ طور پر منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں ،سب فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ(کل) منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی ٹریک سے پیچھے نہیں ہٹ رہا، ہمیں افواہوں سے گریز کرنا چاہیے، تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں، غلط فہمیاں پیدا نہیں کرنی چاہیں۔قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا ان کیمرہ اجلاس پیر کو چیئرمین کمیٹی امجد علی خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا ۔وزیر دفاع پرویز خٹک ،وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کے علاوہ حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر غور کرنے کے بعد اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ۔