اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معان خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ہزار ارب ڈالر اور ایک لاکھ سے زائد جانوں کا نقصان اٹھایا، ایران امریکہ کے درمیان موجودہ حالات میں پاکستان امن کے ساتھ ہے، کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت 11 سو …
وزیراعظم کے معان خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معان خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ہزار ارب ڈالر اور ایک لاکھ سے زائد جانوں کا نقصان اٹھایا، ایران امریکہ کے درمیان موجودہ حالات میں پاکستان امن کے ساتھ ہے، کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت 11 سو ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئی، ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس جنگ سے پاکستان نے ایک ہزار ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا جبکہ ایک لاکھ سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی قربانیاں دینے کے باوجود عالمی برادری نے پاکستان سے منہ موڑ لیا اور پاکستان کے نقصانات کے حوالے سے جو وعدے کئے تھے ابھی تک دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ ایران امریکہ تناﺅ پر پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے ماضی میں ایران کے اور سعودی عرب کے دورے کئے ہیں تاکہ ان کے درمیان کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور اس طرح امریکہ کے ساتھ ایران کی کشیدگی کو کم کرنے کے ئے سفارتی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے بھارتی پائلٹ کو دوستی کے جذبے کے ساتھ واپس کیا جبکہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے دو ملین سے زائد افغان مہاجرین کو ملک میں قیام پذیر ہیں، پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگی بجلی بنا کر اسے سستی فروخت نہیں کر سکتے، اس لئے اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کے شعبہ میں 11 سو ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئی ہے، اب اداروں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں تاکہ کوئی ادارہ خسارے میں نہ رہے۔








