اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزے کا دورانیہ 5 سال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیرکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب ہم نے متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزاجاری کرنے کا نظام تبدیل کر …
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کا اماراتی سیاحتی ویزے کا دورانیہ 5 سال کرنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزے کا دورانیہ 5 سال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیرکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب ہم نے متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزاجاری کرنے کا نظام تبدیل کر دیا ہے تاکہ تمام ممالک کے افراد کیلئے سیاحتی ویزے کا دورانیہ 5 سال کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سالانہ 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد سیاح آتے ہیں اور ہم متحدہ عرب امارات کو ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام بنانا چاہتے ہیں۔








