پاک بحریہ کے ‘معاون’ اور ‘اصلت’ خیرسگالی مشن پر تنزانیہ پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) |پاک بحریہ کے دو جہاز 'معاون' اور 'اصلت' خیرسگالی مشن پر افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوتے ہوئے تنزانیہ پہنچ گئے، بندرگاہ دارالسلام پہنچے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں میں تنزانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر ہزاروں افراد کو علاج، …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) |پاک بحریہ کے دو جہاز ‘معاون’ اور ‘اصلت’ خیرسگالی مشن پر افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوتے ہوئے تنزانیہ پہنچ گئے، بندرگاہ دارالسلام پہنچے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں میں تنزانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتوں کی فراہم کیں گئیں۔ تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مشن کمانڈر نے چیف آف تنزانین نیوی سمیت تنزانیہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ پاک بحریہ کے جہاز پر منعقدہ عشایئے میں میزبان بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو بھی اجاگر کیا گیا۔ دورے کا مقصد پاکستان کے بیانئے، دوطرفہ بحری تعاون اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں