وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل تقریبا متفقہ طور پر پاس ہوا، اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیا جوکہ خوش آئند ہے،نیب کے قانون پر بھی اپوزیشن سے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل تقریبا متفقہ طور پر پاس ہوا، اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیا جوکہ خوش آئند ہے،نیب کے قانون پر بھی اپوزیشن سے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج بل تقریباً متفقہ طور پر پاس ہوا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیا جو کہ خوش آئند ہے، بڑے مسائل پر یہی ماحول برقرار رہنا چا ہیے۔انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کر رہے ہیں، ہمیں ججز کے عہدوں کا احترام کرنا ہے، وزیر اعظم کے عہدے کابھی احترام کرنا ہے ، یہ بل (آج) سینیٹ سے بھی پاس ہو جائے گا ۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نیب کے قانون پر اپوزیشن سے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا ، نیب آرڈیننس پر مشاورت ہو گی،الیکشن کمیشن کے ارکان کا تقرر بھی ہونا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ہی آئین میں ترمیم کر سکتی ہے۔