اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے ایف ٹی سیون (FT7) میں 2 پائلٹ اسکوارڈن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ افسر عبادالرحمان سوار تھے۔ تربیتی جہاز میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنے پہلے اس …
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، 2 پائلٹ شہید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے ایف ٹی سیون (FT7) میں 2 پائلٹ اسکوارڈن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ افسر عبادالرحمان سوار تھے۔ تربیتی جہاز میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث وہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔








