اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کار آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے بھرپور فائدا اٹھائیں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا شمار د±نیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے، گزشتہ سال …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی غیرملکی سرمایہ کار گروپ کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کار آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے بھرپور فائدا اٹھائیں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا شمار د±نیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے، گزشتہ سال 20 لاکھ سیاحوں نے گلگت بلتستان کار±خ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو غیرملکی سرمایہ کار گروپ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کار آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے بھرپور فائدا اٹھائیں۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا شمار د±نیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 20 لاکھ سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا۔ بابو سر ٹاپ ٹنل منصوبے پر پیشرفت جاری ہے۔ حکومت سکردو ایئر پورٹ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موسم سرما کے حوالے سے بھی سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ علاقے میں سکی انگ، آئس ہاکی اور جیپ ریلی جیسی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ بیرون ملک مقیم کشمیری آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کی بہترین صلاحیت موجود ہے۔ سیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط اور عوام کو روزگارکے مواقع میسر آئیں گے۔








