برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریاکا پاکستانی و کشمیری تارکین وطن کے اجتماع سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے متعلق اپنی ذمہ داری اور وعدہ پورا کرے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ہائی کمشین میںجموں و کشمیر کے عوام کیلئے حق خود ارادیت دن کے موقع پر برٹش پاکستانی و …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے متعلق اپنی ذمہ داری اور وعدہ پورا کرے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ہائی کمشین میںجموں و کشمیر کے عوام کیلئے حق خود ارادیت دن کے موقع پر برٹش پاکستانی و کشمیری تارکین وطن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ،نہتے کشمیریوں پر قابض فورسز کی جانب سے مظالم سے متعلق بھارت کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ تقریب کے شرکاءنے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کے جدوجہد کی بھرپور حمایت کی۔ نفیس زکریا نے شرکاءکو تنازعہ کشمیر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے نتیجہ میں انسانی المیہ کے حوالے سے بریف کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی خونریزی روکنے کیلئے فوری مداخلت اور انہیں انصاف فراہم کرے۔

مزید خبریں