اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کر دیا گیا ہے۔ منگل کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ ادویات کی طے شدہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی …
وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کر دیا گیا ہے۔ منگل کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ ادویات کی طے شدہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ قبل ازیں وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کے احکامات جاری کئے تھے۔ نوٹیفکیشن میں 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔








