ہمارا مقصد احتساب کے قانون کو فعال بنانا اور اس کی پہنچ کو متعین کرنا ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے ہمارا مقصد احتساب کے قانون کو فعال بنانا اور اس کی پہنچ کو متعین کرنا ہے۔اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا کہ ہمارا مو¿قف واضح ہے، ہماری سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی، نہ ہی ہم کسی اور کی جنگ میں شامل ہوں گے۔ …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے ہمارا مقصد احتساب کے قانون کو فعال بنانا اور اس کی پہنچ کو متعین کرنا ہے۔اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا کہ ہمارا مو¿قف واضح ہے، ہماری سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی، نہ ہی ہم کسی اور کی جنگ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد احتساب کے قانون کو فعال بنانا اور اس کی پہنچ کو متعین کرنا ہے ۔اس قانون کو (ن) لیگ نے خود اپنے دور میں متعارف کرایا تھا، اب کس طرح اس کوکالا قانون کہتے ہیں۔ جب دوسرے حکومتی ادارے موجود ہیں تو کاروباری برادری کو نیب کے زیر اثر لانا ایک بے معنی امر تھا۔