سیاسی جماعتوں کی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت دراصل پاکستان کی حمایت ہے، بل کی منظوری پر وزیراعظم اورآرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت دراصل پاکستان کی حمایت ہے، بل کی منظوری پر وزیراعظم اورآرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تمام سیاسی قوتیں اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ منگل کو اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت دراصل پاکستان کی حمایت ہے، بل کی منظوری پر وزیراعظم اورآرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تمام سیاسی قوتیں اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ منگل کو اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے بل کے حق میں ووٹ دے کر قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا، ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضاءشروع ہو گئی۔

مزید خبریں