شرپسند عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی کوئٹہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ منگل کو اپنے بیان میں اعجاز شاہ نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ناکام ہوں گے، جاں بحق ہونے والے افراد …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ منگل کو اپنے بیان میں اعجاز شاہ نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ناکام ہوں گے، جاں بحق ہونے والے افراد اور ان کے لواحقین کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی۔